علاقائی

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کیخلاف تحریک شروع کرنے کااعلان

malakand

سخا کوٹ:تحریک اتحاد قبائل ملاکنڈ نے ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ اور ملاکنڈ لیویز کی جگہ ریگولر پولیس تعیناتی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تحریک اتحاد قبائل ملاکنڈ کے صدر شفیع اللہ خان سواتی اور جنرل سیکرٹری حاجی امیر زمان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان اور قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن سمیت قبائلی اضلاع کو منفرد حیثیت حاصل ہے جسے کسی صورت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دینگے کیونکہ ملاکنڈ ڈویژن کو فری زون قرار دیا گیا تھا۔انہوں ن ے ملاکنڈ ڈویژن پسماندہ جبکہ سیلاب،زلزلہ،دہشتگردی سے بری طرح متاثر ہے یہاں کسی صورت ٹیکس نفاذ کی اجازت نہیں دینگے۔حکومت نے فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو30دسمبر تک پورے ڈویژن میں تحریک چلائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri