ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز زیک کرالی نے 64 اور جو روٹ نے 32 رنز کے ساتھ کیا۔ انگلینڈ نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنا لیے تھے جب کہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 460 رنز بنانے ہوں گے۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری جب کپتان اولی پاپ بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر آٹ ہوئے۔اس کے بعد زیک کرالی اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کے لیے 92 رنز جوڑے۔پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔ ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 96 رنز، 460 کا خسارہ برقرار پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود نے 151 اور عبداللہ شفیق نے 102 رنز بنائے جب کہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔
ملتان ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل جاری ہے

ملتان ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل جاری ہے