ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 328 رنز 4 کھلاڑی آٹ سے نامکمل شروع کی، نسیم شاہ اور سعود شکیل کریز پر موجود تھے۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام تک پاکستان نے 4 وکٹوں پر 328 رنز بنا لیے تھے، کپتان شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے سنچریاں اسکور کیں۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کی وکٹ 8 رنز پر گر گئی، جب کہ صائم ایوب 4 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔پہلی وکٹ کے جلد گرنے کے بعد شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 261 رنز پر عبداللہ شفیق کی صورت میں گری جب کہ مزید 2 رنز بنانے کے بعد 151 رنز بنانے والے شان مسعود بھی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کے چوتھے آٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو 30 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔