پاکستان خاص خبریں

ملزم شاہنوازاورسارہ کے درمیان کیا ہوا تھا ؟، ہو شرباء انکشافات سامنے آگئے

ملزم شاہنوازاورسارہ کے درمیان کیا ہوا تھا ؟، ہو شرباء انکشافات سامنے آگئے

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو گزشتہ روز چک شہزاد میں واقع فارم ہاﺅس پر قتل کر دیا تھا جس پر انہیں گرفتار کیا گیا اور آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فاضل جج نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے ہیں ۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا، ملزم اپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ مقتولہ سارہ نے اپنے لیے ایک گاڑی خریدی تھی، ملزم نے دھوکے سےگاڑی اپنے نام کرائی جس پر سارہ سے تکرار ہوئی،سارہ نے اپنے دیےگئے پیسوں کا تقاضہ کیا اورگاڑی بھی فوری طور پر اپنے نام کرانےکا کہا۔
مقتولہ سارہ نے ملزم شاہنواز سے شادی کے بارے میں کینیڈا میں مقیم اپنے والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا ، مقتولہ ابو ظہبی کی وزارت اسلامک میں اہم عہدے پر کام کر رہی تھی ، ان کی سوشل میڈیا پر شاہنواز سے دوستی ہوئی جس کے بعد وہ تین ماہ قبل پاکستان آئیں اور چکوال میں ملزم کے دوستوں نے ان کی شادی کروائی ، یہ شادی رجسٹرڈ نہیں ہے ۔ مقتولہ نے سوشل میڈیا پر شاہنواز اور ان کی فیملی کی مقبولیت کو دیکھا جبکہ ملزم نے سوشل میڈیا پر اپنے بڑے بڑے گھر کی تصاویر بھی لگا رکھی تھیں جس پر مقتولہ متاثر ہوئیں اور شادی کیلئے رضامند ہو گئیں ۔
علاوہ ازیں تفتیشی ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ مقتولہ سارہ کے چچا کرنل (ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے بھتیجی سارہ کو قتل کرایا۔
دوسری جانب پولیس نے ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں جب کہ بیٹے شاہنواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر بے ہوش کیا اور پھر اسے نہانے والے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri