ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا اسکاٹ لینڈ سے لندن کا آخری سفر شروع ، ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔چار دن تک عوام کو ان کے تابوت کے آخری دیدار کی اجازت ہو گی ، ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات 19 ستمبر کو برطانوی وقت کے مطابق دن 11 بجے ادا کی جائیں گی۔ اس روز برطانیہ میں سرکاری چھٹی ہو گی۔ شاہی خاندان، سیاستدان اور عالمی رہنما ان کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ۔ ملکہ الزبتھ دوم کا اسکاٹ لینڈ سے لندن کا آخری سفر شروع ہوگا۔ بالمورل، ایبرڈین شائر سے ملکہ کا تابوت ایڈنبرا منتقل کیا جا رہا ہے اور سہ پہر چار بجے تک ہولیروڈ ہاس کے محل تک پہنچایا جائے گا۔ تابوت منتقلی کے دوران عوام کو ان کے تابوت کی نظر ڈالنے کا موقع ملے گا۔ جہاں عوام سڑکوں پر جمع ہو کر سات دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی اپنی ملکہ کو الوداع کہیں گے، (آج) پیر کی سہ پہر یہ شاہی خاندان کے ارکان کے ہمراہ سینٹ جائلز کیتھیڈرل، ایڈنبرا تک جائے گا۔ وہاں ایک دعائیہ تقریب ہو گی اور تابوت 24 گھنٹے یہاں رہے گا تاکہ لوگ ان کی تعزیت کر سکیں۔ اگلے دن شہزادی این اپنی والدہ کی میت کے ساتھ واپس لندن جائیں گی۔ ملکہ کا تابوت ایڈنبرا ایئرپورٹ سے بکنگھم پیلس لے جایا جائے گا۔ بدھ کی سہ پہر اسے ویسٹ منسٹر ہال لے جایا جائے گا، سہہ پہر تین بجے ملکہ کا تابوت وہاں پہنچے گا۔ آخری رسومات سے قبل جمعرات کے بعد چار دن تک میت وہاں رکھی جائے گی۔ ریاستی طور پر آخری رسومات 19 تاریخ کو دن گیارہ بجے ہوں گی جس کے دوران شرکا ونڈزر کاسل تک ایک جلوس کی شکل میں پیدل جائیں گے۔ ملکہ کو ونڈزر میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
خاص خبریں
دنیا
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 526 Views
- 2 سال ago