معیشت و تجارت

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاو 4 ہزار 300 روپے بڑھ گیا

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاو 4 ہزار 300 روپے بڑھ گیا

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاو 4 ہزار 300 روپے بڑھا ہے۔
اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب 10 گرام سونے کا بھاو 3 ہزار 687 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 277 روپے ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاو 43 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 400 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے