Site icon Daily Pakistan

ملک میں معاشی ایمرجنسی لگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،وزارت خزانہ

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس کھل گیا

اسلام آباد:وزارت خزانہ نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگنے کی خبروں کی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں معاشی ایمرجنسی لگانے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ معاشی بہتری اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں جو کہ پاکستان کے قومی مفاد کے خلاف ہے۔وزارت خزانہ کی طرف جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر مبینہ معاشی ہنگامی تجاویز پر ایک غلط پیغام گردش کررہا ہے فنانس ڈویژن نہ صرف مذکورہ پیغام میں کیے گئے دعوؤں کی سختی سے تردید کرتا ہے بلکہ واشگاف طورپر اس کی تردید کرتا ہے اور یہ کہ معاشی ایمرجنسی لگانے کی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کی حالیہ کوششوں کے نتیجے میں دوسروں کے علاوہ حالیہ مہینوں میں کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ایف بی آر کے ریونیو اہداف کے حصول کا نتیجہ ہے۔مستقبل قریب میں بیرونی کھاتوں پر دباؤ میں کمی کا بھی امکان ہے جبکہ وسط مدتی ڈھانچے میں ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت باقی ہے،ملک کی معاشی صورتحال اب استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے فنانس ڈویژن پاکستانی عوام پر عوام زور دیتا ہے کہ وہ معاشی بہتری اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور ا فواہوں پر دھیان نہ دیں جو کہ پاکستان کے قومی مفاد کے خلاف ہے۔

Exit mobile version