ملک کے کئی شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔
کراچی میں ہول سیل بازاروں میں فی کلو چینی 178 روپے کی ہے جبکہ ریٹیل سطح پر چینی 190 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
شہر کے چند علاقوں سے چینی 200 روپے کلو فروخت ہونے کی آوازیں بھی آرہی ہیں۔
لاہور میں بھی چینی مہنگی
دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی کی ہول سیل قیمت 179 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرچون کی دکانوں میں چینی 185 سے 190 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق قلت کے باعث چینی مزید مہنگی ہونے کا بھی امکان ہے۔
کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت کو پر لگ گئے
علاوہ ازیں کوئٹہ میں بھی چینی کی فی کلو قیمت میں بدستور اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، رواں ہفتے چینی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہونے کے بعد چینی 190 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران چینی کی ریٹیل میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، ڈیمانڈ اور سپلائی کے فرق کے باعث قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
پشاور میں چینی کی قیمت میں 20 روپے اضافہ
پشاور میں 2 ہفتوں میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 سے 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ پرچون میں چینی 190 سے200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
راولپنڈی میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ
اسی طرح راولپنڈی میں بھی چینی کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 182 سے 185 روپے ہے۔ 50 کلو چینی کی بوری کی قیمت 9 ہزار سے ساڑھے 9 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق درآمد شدہ چینی کے مارکیٹ تک پہنچنے تک قیمتوں میں اضافہ ہوگا، مارکیٹ میں چینی کی قیمت 200 روپے سے بڑھ سکتی ہے۔
ہمت کریں توامید کی روشنی یقین کا تمتماتا سورج بن جاتی ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمت وحوصلہ کریں تو امید کی روشنی یقین کا تمتماتا سورج بن جاتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے امید کے عالمی دن پر امید افزاء پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، امید ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے لئے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جماعت عوام کی امید بن چکی ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے ہر بچے کو لیپ ٹاپ، ہونہار سکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی، امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کو اپنی چھت کا سکھ ملے گا، امید ہے کہ پنجاب کا ہر کسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش ہو گا۔
ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ جاری

ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ جاری