دلچسپ اور عجیب

ملک کےمعروف سیاسی تجزیہ نگار سردار خان نیازی کی کاوشیں رنگ لے آئیں

ایس کے نیازی میدان میں آگئے لاہور ہائ کورٹ راولپنڈی بینچ میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے حوالے سے سے عوام کے

ملک کےمعروف سیاسی تجزیہ نگار سردار خان نیازی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، لا پتہ افراد سے متعلق روز ٹیوی اور پاکستان گروپ آف نیوز پیپر میں نشر کردہ خبر پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نو ٹس لیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے لا پتہ افراد کیس سے متعلق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو طلب کیا اور گمشدہ افراد سے متعلق تشویش کا اظہار کیا، وزیر اعظم سے معاملہ پر اب تک کی پیش رفت بارے پوچھا ۔


چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان کی تکالیف کا ازالہ کرے۔ حراستی مراکز قائم ہیں جہاں سے لوگ بازیاب ہوئے ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے آپ کو اس لیے تکلیف دی ہے کہ یہ ایک بہت بڑا ایشو ہے اور کئی ماہ سے اس کورٹ میں چل رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف لاپتا افراد کے کیس میں اسلام آباد ہائِکورٹ کے سامنے پیش ہو گئے۔ وزیر اعظم کی لاپتا افراد کیس کو حل کرنے کی یقین دہانی۔ کہا وہ عوام اور اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا لاپتہ افراد کیس کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا، میں عوام اور اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہوں، چار سال میں دو مرتبہ جیل گیا، میرے اہلخانہ نے بھی اذیت دیکھی۔
بعد ازاں عدالت نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے اقدامات کے لیے دو ماہ کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے مدثر نارو سمیت دیگر لاپتا افراد کے کیسوں کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri