پاکستان خاص خبریں دنیا

موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر جنیوا کانفرنس کل ہوگی

موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر جنیوا کانفرنس کل ہوگی

موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر جنیوا کانفرنس(کل) پیرکو ہوگی جس کی میزبانی پاکستان اور اقوام متحدہ کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ جنیوا روانہ ہوں گے جہاں وہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی کا مقدمہ پیش کریں گے۔خیال رہے کہ ملک میں بدترین سیلاب سے 1700اموات ہوئی ہیں اور 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے جب کہ کل 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، خوراک کی کمی کے شکار افراد کی تعداد بھی دگنی ہوکر ایک کروڑ 40 لاکھ ہوگئی ہے۔پاکستاب کو فوری بحالی کے لیے3 سال میں16.3 ارب ڈالر فنڈنگ درکار ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں 13.5 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جتنے بھی پمپ لگالیں، سیلابی پانی ایک سال میں بھی ہٹایا نہیں جاسکتا، جولائی 2023 تک دوبارہ سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri