جرائم خاص خبریں

میانوالی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

میانوالی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

ڈی پی او کی ہدایئت پر میانوالی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ کمرمشانی پولیس نے ایک ہفتہ قبل خود پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے مندہ خیل کے رہائشی اخترنواز ولد سیدو خان سے 01 لاکھ 80 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ کمرمشانی میں 489b ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ مجید اللہ سے 520 گرام چرس، شہزاد خان سے 460 گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے تھانہ داؤد خیل پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چاپری کے رہائشی عامر خان سے 2400 گرام چرس برآمد کی، ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ داؤد خیل میں مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ میانوالی پولیس منشیات جیسے مکروہ دھندہ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri