جرائم علاقائی

میانوالی کے علاقہ شہباز خیل سے 550000 مالیت کی دو عدد بھینس چوری

میانوالی کے علاقہ شہباز خیل سے 550000 مالیت کی دو عدد بھینس چوری

میانوالی کے علاقہ شہباز خیل سے 550000 مالیت کی دو عدد بھینس چوری کی ایف آئی آر درج۔
تفصیلات کےمطابق شہباز خیل کا رھائشی ملک زاہد عباس جو وتہ خیل کچہ میں کھیتی باری کرتا ھے اور وہیں اپنے ڈیرے پر ھی رہتا ھےاس نے دو عدد بھینسیں شہباز خیل میں اپنے گھر میں رکھی ھوئی تھیں۔جنکی کل مالیت تقریباً 550000 روپےتھی۔ یہ بھینسیں ماہ رواں کے شروع میں چوری کرلی گئیں۔مدعی کے بقول اس کےبھائی نے پانچ ملزمان کو بھینسیں لےجاتے ھوئے پہچان لیاتھا۔چنانچہ مدعی کے بھائی نے اسی وقت ڈیرے پر فون کرکے اپنے بھائی زاہد کو بتادیا۔ پہلے پہل مدعی ملک زاہد نے برادری کی سطح پر بھینسوں کی واپسی کے لئے کافی کوشش کی لیکن ملزمان ٹال مٹول کرتے رھے۔بعد میں انھوں نے بھینسیں واپس کرنے سےصاف انکار کرتے ھوئے کہا ھےکہ جو کرنا ھےکرلو ھم بھینسیں واپس نہیں کرتے۔ چنانچہ مدعی نے واردات کے تقریباً بیس دنوں کےبعد پانچ نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کےخلاف ایف آئی آر درج کرادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے