کھیل

میسی کی خواہش پوری،اسپینش ریفری کی چھٹی

aspenish refry

کراچی:ارجنٹائنی اسٹار لیونل میسی کی ایک بڑی خواہش پوری ہوگئی ہے جبکہ غیر مقبول اسپینش ریفری میٹیولا ہوزورلڈ کپ سے گھر واپس چلے گئے۔اسپینش ریفری نے قطر ایونٹ میں آخری میچ میں ارجنٹائن اور نیدر لینڈ کا کوارٹر فائنل سپروائز کیا تھا۔اسپینش آفیشل نے حیران کن طوپر راؤنڈ8میچ میں 15یلو کارڈز مختلف پلیئرز کو دیئے تھے۔اس پر ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی نے بھی برہمی کااظہار کیا تھا۔جس میں ان کے دیگر ساتھی پلیئرز بھی ان کے ہم آواز بنے تھے۔ایلیمانو مارٹنز نے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ آفیشل چاہتے تھے کہ ہالینڈ اس مقابلے میں گول کردے۔میٹولاہوز اب میگا ایونٹ کے مزید کسی میچ میں ذمہ داری نہیں نبھا پائیں گے۔انہیں گھر واپسی کا پروانہ مل چکا ہے۔لاہوز کی پرفارمنس پر کوئی بھی ٹیم مطمئن نہیں تھی جبکہ ارجنٹائنی پلیئرز نے اس معاملے پر کھل کر اختلاف رائے ظاہر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے