انٹرٹینمنٹ

میں عمران اشرف کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟ کرن اشفاق بھڑک اُٹھیں

میں عمران اشرف کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟ کرن اشفاق بھڑک اُٹھیں

لاہور: حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق نے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا کرارا جواب دیا ہے۔سال 2022 میں عمران اشرف سے طلاق لینے کے بعد، کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو اتوار کے روز لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی۔کرن اشفاق نے اپنی دوسری شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خود اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کیں، ان تصاویر پر جہاں شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی تو وہیں کچھ صارفین نے دوسری شادی کرنے پر کرن اشفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کے رشتے میں اداکار کی نہیں بلکہ کرن کی ہی کوئی غلطی ہوگی تاہم کرن نے چند صارفین کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کچھ باتوں کو واضح کیا۔ایک صارف نے پوچھا کہ “عمران اشرف زیادہ پیارے تھے، آپ نے اُنہیں کیوں چھوڑا؟” اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کرن نے کہا کہ “میں نے نہیں بلکہ عمران اشرف نے مجھے چھوڑا تھا اور اب اللہ نے مجھے بہترین انسان سے نوازا ہے”۔انیقہ نامی صارف نے کرن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ “اتنی جلدی تو ہم بریک اَپ سے نہیں سنبھلتے جتنی جلدی آپ نے دوسری شادی کرلی”۔اس تنقید کا کرارا جواب دیتے ہوئے کرن اشفاق نے کہا کہ “آپ کا مطلب ہے کہ میں بیٹھی رہتی؟ میرے والدین میری وجہ سے پریشان رہتے تھے، مجھے تنہا دیکھ کر روتے تھے؟ یہ ٹھیک تھا کہ میں شادی نہ کرتی بس کسی کی طلاق کے نام پر بیٹھی رہتی؟”ایک ارر صارف نے کرن اشفاق سے پوچھا کہ “کیا آپ نے اس بار والدین کی پسند سے شادی کی ہے؟” جس پر کرن نے کہا کہ “جی ہاں! یہ ارینج میرج ہے”۔واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔سال 2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے