Site icon Daily Pakistan

نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس

نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس

نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس

کراچی: ورلڈ کپ میں پاکستان کی کامیابی میں مڈل آرڈر کے کردار کو اہم قرار دیا جانے لگا۔ایک ٹی وی شو میں نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹرزاسکاٹ اسٹائرس اور کوچ مائیک ہیسن نے گرین شرٹس کے امکانات کا تفصیل سے جائزہ لیا، اسٹائرس نے نسیم شاہ کی عدم موجودگی کو ٹیم کیلیے بہت بڑا دھچکا قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ جتنا لوگ سوچتے ہیں اس سے کہیں زیادہ نسیم شاہ کی پاکستان کو کمی محسوس ہوگی، گرین شرٹس کا بیٹنگ میں زیادہ انحصار بابراعظم اور رضوان پر ہے، فخر زمان بہت کم پرفارم کرتے ہیں، اس لیے اگر ٹیم کو فتح حاصل کرنا ہے تو پھر چوتھے سے چھٹے نمبر کے بیٹرز سے مضبوط پرفارمنسز درکار ہوں گی۔ہیسن نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں بابر کو آزادی سے پرفارم کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، شاداب اہم ہوں گے، اگر ان کیلیے یہ ٹورنامنٹ اچھا رہا تو وہ چھٹے نمبر پر مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں، اگر وہ بولنگ میں اچھے رہے تو حریف ٹیم کو دباؤ میں لاسکتے ہیں۔

Exit mobile version