اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سیاست اور خالی میدان بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے خود پلیٹ میں رکھ کر دیا مگر وہ خالی میدان میں اکیلے دوڑ کر بھی چوتھے نمبر پر ہی آئیں گے۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ پچھتر سال سے قوم کو کچھ پتہ ہی تو نہیں ہے، نو مئی کا اشتعال عمران خان نے دلایا اور جمہوریت و پارٹی دونوں کا نقصان کیا اور نواز شریف کو سیاست و میدان خود پلیٹ میں رکھ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس خالی میدان میں اکیلے بھاگ کر بھی چوتھے نمبر پر آئیں گے، جو بیانیہ نواز شریف بنانا چاہ رہے ہیں وہ بالکل پٹا ہوا بیانیہ ہے۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ دو رکنی بینچ نے نواز شریف کو بحال کردیا، تین رکنی بینچ دوبارہ نااہل کرسکتا ہے فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ بھٹو صاحب کو جنہوں نے سزائیں سنائیں اُن کا آپ کیا احتساب کریں گے؟ نسلہ ٹاؤر کا فیصلہ دینے والے کو بے گھر کریں گے؟ اُس کے بچوں کو سڑکوں پر چھوڑیں گے، جائیداد ضبط کریں گے؟سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نور مقدم کیس کا فیصلہ سنایا مگر آج تک سزا نہیں ہوئی، سانحہ آرمی پبلک اسکول میں سارے پھانسی چڑھ گئے، ایک آدمی سویلین کورٹ میں گیا وہ آج تک بچا ہوا ہے، ریکوڈک میں اربوں کا نقصان ہوا، وہ پیسہ پاکستانیوں کا تھا، جس نے وہ فیصلہ دیا اب قوم کا پیسہ واپس کرے۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس آنے کے بعد ایک امید ہے کہ وہ گیارہ ماہ میں کچھ بہتری کرلیں گے کیونکہ وہ سسٹم کے خلاف کھڑے ہوئے تو انہیں سازشوں کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔
خاص خبریں
نواز شریف سیاسی میدان میں اکیلے دوڑ کر بھی چوتھے نمبر پر ہی آئیں گے، فیصل واؤڈا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 726 Views
- 2 سال ago