کالم

نوجوان دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کر رہے ہیں

پنجاب کے عوام کےلئے سہولیات کا اعلان

صوبائی وزیر ثقافت،کھیل وا±مور نوجواناںملک تیمور مسعود خاں صاحب نے الحمراءآرٹس کونسل میںمقابلہ مصوری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان د±نیا کے ہر شعبے میں ملک وقوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نوجوانوں کو ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کےلئے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے۔الحمراءآرٹس کونسل لاہور میں قیام پاکستان کے حوالے سے مقابلہ مصوری بعنوان ”مہاجرین کا پہلا قیام“ منعقد ہوا ۔ اس مقابلہ کا اہتمام الحمراءاور باب پاکستان فاو¿نڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھاجس میں صوبے بھر سے 200نوجوانوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے انداز میں آزادی کے مہاجرین کی پہلی آمد کو اجاگر کیا۔جناب ملک تیمور مسعود خاں صاحب نے بطور خاص اس تقریب میں شرکت کی اور مقابلہ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں سیکرٹری باب پاکستان فاو¿نڈیشن محمد محبوب عالم، نامور آرٹسٹ آمنہ پٹودی و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ ملک تیمور مسعود خاں صاحب محب وطن رکن پنجاب اسمبلی اورانتہائی محنتی، فعال اور مستعد سیاستدان ہیں ۔وزیر ثقافت کا منصب سنبھالتے ہی انہوں نے پنجاب کی ثقافت کے فروغ کےلئے متعدد اقدامات کئے۔ان کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود اور ان کو تفریح کے جدید اور نئے مواقع مہیا کرنا ہے۔ وہ پنجاب کی ثقافت کو پوری دنیا میں متعارف کرانے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس مقصدکےلئے وہ تمام وسائل بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔ الحمراءمیں مقابلہ مصوری میں وزیر موصوف کی شرکت اور نواجوان مصوروں میں انعامات کی تقسیم اس بات کا مظہر ہے کہ وہ پنجاب کی ثقافت کو بالخصوص فروغ دینے اور اپنی روایات کو زندہ رکھنے اور دنیا کو اس خوبصورت ثقافت سے روشناس کرانے میں خصوصی طور پر دلچسپی رکھتے ہیں۔ لاہور آرٹس کونسل الحمراءکی آرٹ گیلری میں مقابلہ مصوری بعنوان ”مہاجرین کا پہلا پڑاو¿“ کے انعقاد پر ڈائریکٹر الحمراءآرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ نوجوانوں نے اپنے کام میں تحریک آزادی کے وقت کی ہجرت کو احسن انداز میںپیش کیا کہ ان دنوں کی یاد تازہ ہوگئی۔قیام پاکستان کے بعدمہاجرین سے بھری پہلی ٹرین جو امرتسر سے چلی اور14 اگست کو والٹن میں آکر ٹھہری ۔ اس جگہ باب پاکستان کے نام سے یاد گار بنانے کا کام جاری ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد رفیع اللہ صاحب نے الحمراءکے مختلف شعبوں کے افسران کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اپنی سوچ میں ندرت پیدا کرنا،جدید خطوط پر استوار کرنا ترجیح ہونا چاہیے۔ ٹیم ورک ہی ثمر آور نتائج کا مرہونِ منت ہے۔تمام سٹاف ممبرز محنت اور لگن سے کام کریں۔ ادارے کے وقار میں اضافہ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔وطن عزیز اور خصوصاً پنجاب کی ثقافت کو فروغ دینے اور دنیا میں روشناس کرانے کےلئے ضروری ہے کہ اپنی دھرتی کی خوشبو کو عام کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں۔الحمراءاور افسران و ملازمین کی کاوشوں کا محور نوجوان نسل کےلئے نئے مواقع پیدا کرنا ہونا چاہیے ۔کیونکہ آرٹسٹ ہمارا سرمایہ ہیں اورانکی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔یہ امر خوش آئند ہے کہ الحمراءادبی و ثقافتی شعبے میں بامقصد حکمت عملی کے تحت بچوں کی ذہنی، عملی،فکری،تخلیقی و تعمیر ی صلاحیتوں کو ا±جاگر کر رہا ہے۔الحمراءمیں فن و ثقافت کے شعبے نوجوانوں کو تربیت بھی دے رہے ہیں۔ یہ جو ان مختلف شعبوں میں کام کر کے روز گار بھی حاصل کر رہے ہیں۔طلبہ و طالبات کو آرٹ کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی تاریخ، تہذیب و تمدن سے بھی روشناس کروایا جا رہاہے۔ الحمراءآرٹ، مصوری ، موسیقی غرض ہر قسم کی ثقافتی سرگرمیوں کےلئے ایک پلیٹ فارم کا درجہ رکھتا ہے۔ یہاں پنجاب کے ثقافتی رنگ بکھر تے ہیں۔جناب رفیع اللہ صاحب نے 6 ستمبر کے حوالے سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ستمبر کے موضوع پر شاندار پروگراموں کی تیاری کریں۔جناب ذوالفقار علی زلفی کی زیر نگرانی پروگراموں کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ 6 ستمبر کے مرکزی پروگرام میں اہم مصروفیات نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ مہمان خصوصی ہونگے۔اگر وہ کسی اور جگہ مصروف ہوں گے تو وزیر ثقافت ملک تیمور مسعود خاں صاحب ہی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراءکے زیر صدارت اجلاس میں موجودہ سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر آل پنجاب مقابلہ گائیکی ”وائس آف پنجاب“ کو ملتوی کر دیا گیا۔ محمد رفیع اللہ نے بالکل بجا کہا کہ متاثرین سیلاب کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri