انٹرٹینمنٹ

نورا فتیح نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا

NORA AND JANKOLEEN

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا ہے نورا فتیحی کا الزام ہے کہ جیکولین نے بدنیتی کی وجہ سے ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے ہیں۔اداکارہ کے مطابق جیکولین نے مجرمانہ طورپر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لئے میرا کیریئر تباہ کرسکیں۔جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی سے بھارت کی ایجنسی انفو رسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی تھی۔جیکولین نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایجنسی کی طرف سے اس کیس میں غلط شامل کیا گیا ہے جبکہ نورا فتیحی جیسی شخصیات جنہوں نے سکیش چندرشیکھر سے تحائف وصول کیے ان کو گواہ بنا دیا گیا ہے۔نورا فتیحی نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سارے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں،سکیش چندرا شیکھر سے میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں،صرف ان کی اہلیہ لینا ماریہ کے ذریعے بات ہوتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri