Site icon Daily Pakistan

وائٹ ہاؤس پر دوبارہ حملے کی کوشش اہلکاروں نے ناکام بنا دی، حملہ آور ہلاک

وائٹ ہاؤس پر دوبارہ حملے کی کوشش اہلکاروں نے ناکام بنا دی، حملہ آور ہلاک

وائٹ ہاؤس پر دوبارہ حملے کی کوشش اہلکاروں نے ناکام بنا دی، حملہ آور ہلاک

واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کے مرکزی داخلی راستے کے قریب ایک بار پھر ہنگامہ خیز صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب مسلح شخص نے چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کردی تاہم سیکریٹ سروس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا اور حملہ آور مارا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام تقریباً 6 بجے پیش آیا جب ایک شخص نے وائٹ ہاؤس کے دروازے پر قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی البتہ ابتدائی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔سیکریٹ سروس کی جوابی کارروائی کے دوران دو افراد گولیوں کی زد میں آگئے جبکہ سڑک سے گزرنے والا ایک شہری بھی زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی سکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو فوری طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا اطراف کی سڑکیں بند کردی گئیں اور عمارت کی چھت پر اسنائپرز تعینات کردیے گئے۔ نارتھ لان میں موجود صحافیوں کو فوری طور پر پریس بریفنگ روم منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔

 

Exit mobile version