نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے غیر ملکی جریدے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے مضمون کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا کارنامہ قرار دے دیا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ غیر ملکی جریدے میں مضمون انہوں نے نہیں لکھا، بانی پی ٹی آئی نے مضمون کے ریاست اور امریکا مخالف مواد کی توثیق بھی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ نیم خواندہ اینکرز اور غیر ملکی جریدہ اے آئی کی فریب کاری پر شادیانے بجا رہے ہیں۔دوسری جانب اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر صحافی نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آرٹیکل لکھ کر بھیجا یا زبانی ڈکٹیٹ کروایا؟ بانی پی ٹی آئی نے پہلے کہا انہوں نے خود آرٹیکل لکھا، بعد میں کہا انہوں نے ڈکٹیٹ کروایا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ دی اکنامسٹ میں چھپنے والے آرٹیکل کی پوری ذمے داری لیتے ہیں۔ایک اور سوال پر بانی پی ٹی آئی نے کہا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا زمانہ ہے ، بہت جلد ان کی تقریر سوشل میڈیا پر آئے گی۔
پاکستان
وزیر اطلاعات نے غیرملکی جریدے میں بانی پی ٹی آئی کا مضمون اے آئی کا کارنامہ قراردیدیا
- by Daily Pakistan
- جنوری 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 442 Views
- 12 مہینے ago