وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مصر سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین نجیب ساویرس نے آج اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی.وزیر اعظم نے نجیب ساویرس اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیز پر عمل پیرا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات کی فراہم کرے گی.وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی, ٹیلی کمیونیکشن , توانائی , زراعت , فوڈ پراسیسنگ , لائیو اسٹاک, سیاحت اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے بیرونی سرمایہ کاری کمپنیز استفادہ حاصل کر سکتی ہیں.جناب نجیب ساویرس کا بزنس گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکشن اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں کامیاب سرمایہ کر چکا ہے.جناب ساویرس نے پاکستان میں مزید اور شعبوں خصوصاً کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا .
پاکستان
معیشت و تجارت
وزیر اعظم سے مصری بزنس مین نجیب ساویرس کی وفد کے ہمراہ ملاقات
- by Daily Pakistan
- دسمبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 777 Views
- 2 سال ago