پاکستان

وزیر اعظم پاکستان مصر سے لندن روانہ ، اہم فیصلے متوقع

وزیر اعظم پاکستان مصر سے لندن روانہ ، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف دورہ مصر مکمل کرنے کے لندن پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف لندن میں دو دن قیام کریں گے جس دوران وہ نوازشریف اور مریم نواز سمیت دیگر رہنماﺅں سے ملاقات میں اہم فیصلے کر سکتے ہیں۔شہبازشریف عمران خان کے لانگ مارچ اور دیگر سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت بھی کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کے موقع پر لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس بھی ہوگا ، جس میں مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما ویڈیو کال کے ذریعے شریک ہوں گے ۔ وزیراعظم ن لیگ کے قائد کو ملک میں جاری سیاسی صورتحال سے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے ، اجلاس میں مریم نواز بھی شرکت کریں گی ۔
اس سے قبل یوم اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال نے نوجوانوں کو اسلاف کی قربانیوں ، عظمت رفتہ اور کھوئی ہوئی میراث سے روشناس کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ شاعرمشرق نے امت کے نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر دی ، آئیں، ہم خود سے سوال کریں، کیا واقعی ہم نے اقبالؒ کے پاکستان کی حفاظت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri