وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں وزاررت صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھی وزیر اعظم پاکستان کو پیش کی گئی۔
اس حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے غریب عوام پر مہنگی ادویات کا بوجھ نہین ڈال سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ ماہ بھی 35 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔
واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق وزارت صحت نےمتعدد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی تھی۔ڈریپ نے 40سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت صحت کو بھجوائی تھی۔
پاکستان
خاص خبریں
وزیر اعظم کا احسن اقدام، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 13, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 660 Views
- 2 سال ago