پاکستان

وزیر اعظم کا بڑا اقدام ، تحریک آزادی مارچ میں جاں بحق افراد کیلئےمالی امداد کا اعلان

وزیر اعظم کا بڑا اقدام ، تحریک آزادی مارچ میں جاں بحق افراد کیلئےمالی امداد کا اعلان

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان جاری کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے تحریک آزادی مارچ میں جاں بحق ہونے والے وزیر آباد کے رہائشی معظم گوندل، نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم ،راہوالی کے سامر علی اور لاہور کے حسن بلوچ کے لئے فی کس 50 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک متاثرین کے اہل خانہ کو پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ معظم گوندل سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے دوران گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ صدف نعیم اور دیگر دو افراد عمران خان کے کنٹینر کی زد میں آکر لقمہ اجل بنے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri