Site icon Daily Pakistan

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سوڈانی ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سوڈانی ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے تمام داخلی راستوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کر دی ہے
وفاقی وزیر کی ایبولا وائرس کے حوالے سے متعلقہ ممالک کے مسافروں کی سکریننگ اور علامات کے حوالے سے آگاہی کی ہدایت ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت نے ہدایت کی ہے کہ یوگنڈا کی طرف سے ایبولا وائرس کا پھیلا وباءقرار دیے جانے اور متعدد کیسز کے بعد پاکستان کے تمام داخلہ راستوں پر صحت کے متعلقہ حکام۔الرٹ رہیں اور سوڈان سے براہ راست پروازیں نہ ہونے کے باوجود عبوری گزرگاہ والے مسافروں کی بھی نگرانی اور تھرمل سکریننگ کی یقینی بنایا جاے گا مشتبہ اور علامات رکھنے والے مریضوں کی فوری رپورٹ کی ہدایت بھی کی ہے انھون نے کہا کہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درامد کو یقینی بنارھے ہیں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وباوں اور بیماریوں سے عوام کو تحفظ دینے کیلئے بروقت اور موثر اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز اف پاکستان کا ادراہ وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بناے وفاقی وزیر کی جانب سے طبی عملہ میں ایبولا بخار کی علامات مریضوں اور مشتبہ مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے حفاظتی لباس اور دیگر رینما اصولوں بارے آگاہی پیدا کرنے کی ہدایت مزکورہ بالا تمام اقدامات کا مقصد ایبولا وائرس کی روک تھام کی بین الاقوامی کوششوں میں ربط اورتیزی لانا ھے داخلی راستوں پر کڑی نگرانی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پھیلاو کو روکنا ھے

Exit mobile version