Site icon Daily Pakistan

وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

وقار یونس کی پی سی بی میں تقرری کیخلاف سماعت ملتوی

لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری کے خلاف سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست گزار کو تقرری کا نوٹیفکیشن درخواست کے ساتھ لگانے کی ہدایت کر دی اور سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ کرکٹ قوانین کیا کہتے ہیں آپ کس طرح سے متاثرہ فریق ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اشتہار کے بغیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کی ہے۔گزشتہ پیر کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔

Exit mobile version