Site icon Daily Pakistan

وکیل کو سزائے قید سنانے پر پنجاب بھر میں وکلاء کی جزوی ہڑتال

wakeel saza

وکیل کو سزائے قید سنانے پر پنجاب بھر میں وکلاء کی جزوی ہڑتال

لاہور:صوبائی دارالحکومت میں ایک وکیل کو قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف وکلاء کی جانب سے پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں جزوی ہڑتال جاری ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق وکیل کو عدالت کی جانب سے تین ماہ قید کی سزا سنائے جانے کے فیصلے کے خلاف پنجاب بار کونسل نے صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کی کال دی تھی،پنجاب کونسل کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہو۔دوسری جانب نامناسب رویے پر وکیل کو تین ماہ کی سزا سنائے جانے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی ہے جس پر سماعت کیلئے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل تشکیل دے دیا گیا ہے جو کیس کی آج ہی سماعت کرے گا

Exit mobile version