Site icon Daily Pakistan

ویرات کوہلی کی دھمکی10سال بعد بھی دھمکی ہی رہی

ویرات کوہلی کی دھمکی10سال بعد بھی دھمکی ہی رہی

ویرات کوہلی کی دھمکی10سال بعد بھی دھمکی ہی رہی

بھارت کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے سوشل میڈیا پر ایک شخص کو دی گئی دھمکی محص دھمکی ہی رہ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر6دسمبر2011ء کو ویرات کوہلی نے ایک شخص کو پیغام لکھا تھا کہ اگر آپ گندی زبان استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ٹوئٹ نہ کریں۔ویرات کوہلی نے اس شخص کو تنبیہ کی تھی کہ آپ کے اکاؤنٹ کو رپورٹ کردیا گیا ہے اور یہ جلد ہی بند کردیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق ایشان نامی اکاؤنٹ سے ٹوئٹر استعمال کرنے والے شخص نے ہر سال ویرات کوہلی کو ٹویٹ کر کے یاددلایا کہ آپ کی تنبیہ کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور میرا اکاؤنٹ اب بھی بحال ہے۔ایشان نامی شخص نے آخری مرتبہ ویرات کوہلی کو13جنوری2023کو ٹویٹ میں لکھا کہ11سال بعد بھی میرا اکاؤنٹ بند نہیں ہوا۔

Exit mobile version