پاکستانی اداکارہ صبور علی شوہر اور اداکار علی انصاری کے ڈانس کے دوران جذباتی ہوگئیں۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکار جوڑی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر صبور علی اور علی انصاری کی شیندی کی تقریب سے لی گئی مختلف تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ویڈیوزمیں صبور اور علی انصاری کو کو دیگر اداکاروں سمیت مختلف گانوں پر رقص کرتے اور محفل سے بھرپور لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
ایک ویڈیو میں علی انصاری کو اسٹیج پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اسی دوران صبور کو ہنستے ہنستے روتے دیکھا گیا۔ دوسری جانب علی انصاری بھی صبور سے شادی پر خاصے خوش نظر آئے اور انسٹاگرام پر شادی کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے شادی کو غیر حقیقی سا لکھا۔ علی انصاری نے پوسٹ کے کیپشن میں صبور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا یہ اب بھی غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے لیکن مجھے یہ حقیقت پسند ہے کہ میری شادی آپ کے ساتھ ہوئی ہے، ان تمام سالوں میں ہم ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ ہم ایک دوسرے کی روح کے ساتھی بن جائیں گے۔
اداکار کا کہنا تھا یہ سچ ہے جب وہ کہتے ہیں کہ خدا نے آپ کو جوڑوں میں پیدا کیا، آپ کو میرے جیون ساتھی کے طور پر حاصل کرنے پر اپنے رب کا بہت شُکر گزار ہوں۔‘’میں ہمیشہ کے لیے آپ سے محبت اور خیال رکھنے کا وعدہ کرتا ہوں۔