کھیل

ٹیم کی ضرورت کے مطابق نئے بال کو ا ستعمال کرونگا،نسیم شاہ

نسیم شاہ نے بیٹنگ میں بہتری کی وجہ ’’افغان بولرز‘‘ کو قرار دیدیا

راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے جارح مزاج بیٹرز کے سامنے ٹیم کی ضروریات کے مطابق نئے بال کو استعمال کرونگا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ انگلش کرکٹرز رسک لیکر کرکٹ کھیلتے ہیں انکا اپنا مائنڈ سیٹ ہے تاہم جس طرح کا مقابلہ ہوگا اسی طرح کی اسٹریٹجی بنائیں گے ہر ٹیم کا اپنا گیم پلان ہوتا ہے۔نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کروں،اچھی ٹیم کے خلاف کھیل کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں۔واضح رہے کہ  قومی کرکٹ ٹیم  پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں یہاں کلک کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri