Site icon Daily Pakistan

ٹیکس اسکیم میں ایف بی آر تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے تیار

ٹیکس اسکیم میں ایف بی آر تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے تیار

ٹیکس اسکیم میں ایف بی آر تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کیلئے تیار

ایف بی آرٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کے لیے تیار ہو گیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے۔انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کے لیے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تاجر تنظیم کے نمائندے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کے لیے نہیں آئے تھے۔

Exit mobile version