سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے وزیراعظم پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کی گئی اس کی مذمت کرتے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر کی پریس کانفرنس و احتجاجی مظاہروں کی کال سے سیز فائر لائن کے پار منفی پیغام گیا ہے عمران خان نے آزادکشمیر کے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا یہ بات انھوں نے میر پور میں پریس کانفنرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ عمران خان نے آزادکشمیر کے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کیا پانچ اگست کا واقعہ عمران خان اور مودی کی رضامندی سے ہواکشمیر پر عمران خان نے بدترین پسپائی اختیار کی وزیراعظم آزادکشمیر کو بلایا نہیں گیا تھا تو جانا ہی نہیں چاہیے تھا کوئی آدمی بھی ہوتا یہ طریقہ کار مناسب نہیں کہ کھڑے ہوکر بات شروع کردیں تقریب میں امریکی سفیر سمیت اہم شخصیات موجود تھیں وزیراعظم آزادکشمیر کو الگ وقت لیکر بات کرنی چاہیے تھی وزیراعظم آزادکشمیر چیف ایگزیکٹو ہیں ذمہ دار ہیں جو گفتگو انہوں نے کی وہ انتہائی عامیانہ اور قابل مذمت ہے
پاکستان
خاص خبریں
پانچ اگست کا واقعہ عمران خان اور مودی کی رضامندی سے ہوا راجہ فاروق حیدر خان
- by Daily Pakistan
- دسمبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 790 Views
- 3 سال ago