محکمہ موسمیات نے کے پی میں کل سے پانچ روز تک مزید مون سون طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو پیشگی انتظامات کا الرٹ جاری کردیا ہے ، کے پی میں 23 اگست سے 27 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیاگیا ہے ۔پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے ۔سوات کوہستان ،بونیر ، صوابی ،چترال ، مانسہرہ ، شانگلہ ، دیر ، ایبٹ آباد مردان میں تیز بارشوں سے ندی نالوں پانی کے بہاﺅ میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
موسم
پانچ روز تک طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی
- by Daily Pakistan
- اگست 22, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 466 Views
- 1 سال ago