پی ایس اے چیلنجر ت سمی نئین اوپن اسکواش کا ٹائٹل ناصر اقبال نے اپنے نام کر لیا، یہ گزشتہ چند روز کے دوران ناصر کا آسٹریلیا میں تیسرا ٹائٹل ہے۔فائنل میں ناصر اقبال نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو تین۔ایک سے ہرایا۔ناصر اقبال کی کامیابی کا اسکور 8-11، 10-12، 11-6 اور 5- 11 رہا۔ناصر نے گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں بینڈیگو اور شپرٹن اوپن بھی جیتا تھا۔