پاکستان

پاکستان اٹلی کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اٹلی کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان اور اٹلی کے درمیان ٹیکنالوجی منتقلی کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔پاکستان اور اٹلی کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی، تجارت و ثقافت اور زراعت و تعلیم کے شعبوں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے سلسلے میں’روڈ میپ فار کوآپریشن’ پر دستخط کیے گئے ہیں۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن اور اٹلی کی نائب وزیر خارجہ ماریہ تریپودی نے اطالوی وزارت خارجہ میں اجلاس کی شریک صدارت کی۔فریقین نے اگلے ہفتے اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کے دفتر کے قیام کو سراہتے ہوئے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور واٹر مینجمنٹ میں تعاون کے لیے مشترکہ فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق کیا۔اجلاس میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے لیے ویزوں کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین نے مائیگریشن اینڈ لیبر موبیلٹی کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کا اعادہ کیا۔اجلاس میں پاکستان اور اٹلی کے تاجروں نے شرکت کی۔ تقریب کا اختتام روڈ میپ فار کوآپریشن پر دستخط کے ساتھ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri