پاکستان

پاکستان اپنے تمام قرضے بروقت ادا کرے گا:گورنراسٹیٹ بینک

state bank

کراچی:گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام قرضے بروقت ادا کرے گا اور اگلے7مہینوں کے دوران درحقیقت صرف4.7ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں، قرضوں کی واپسی کیلئے جو زرمبادلہ اکٹھا کیا جاچکا وہ ہماری فوری ضرورت سے زیادہ ہے۔توقع ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری ششماہی میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ جائیں گے۔اسٹیٹ بینک پوڈ کاسٹ سیریز کی تازہ ترین قسط میں گورنر اسٹیٹ بینک نے بین الاقوامی مالی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کی ملکی صلاحیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے بیرونی کھاتے کی کمزوریوں کے متعلق خدشات زائل کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح کے ا ہم چیلنجوں میں یوکرین جنگ،اجناس کی بین الاقوامی قیمتوں میں تاریخی اضافہ اور مرکزی بینکوں کی سخت زری پالیسی شامل ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو بین الاقوامی منڈیوں سے فنڈز جمع کرنے میں مشکلا ت کا سامنا ہے۔ملکی محاذ پر معیشت سیلاب سے متاثر ہوئی۔جس نے پاکستان کے لئے خاصے چیلنجز پیدا کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri