پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایس پی آر کے بیان پر بڑا بیان جاری

پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایس پی آر کے بیان پر بیان جاری کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بیان جاری کیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے اوور ری ایکٹ کیا ہے، عمران خان نے اپنی تقریر میں جرنیلوں کا نام نہیں لیا تھا۔
گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں پاک فوج کی سینیئر قیادت سے متعلق ہتک آمیز بیان دیا تھا جس پر ملکی قیادت اور پاک فوج کی جانب سے نا صرف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا بلکہ ان کیخلاف کسی شہری کی جانب سے ان پر مقدمے کی بھی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
عمران خان کے متنازعہ بیان پر فواد چوہدری نے سوالات اٹھاتے ہوئے بیان دیا کہ کیا موجودہ حکومت میں اس ملک کی سب سے اہم تعیناتی کی اہلیت ہے؟
انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف اپنے مفرور بھائی نواز شریف سے اگلےآرمی چیف کی اپروول لینےجا رہے ہیں۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کے بیان کا غلط مطلب نہ نکالیں، انہوں نے جو کہا اس کا مقصد کچھ اور ہے، وہ چاہتے ہیں ایسا آرمی چیف تعینات ہو جواس عہدے کیلئے سب سے زیادہ حق رکھتا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri