خاص خبریں

پاکستان میں کورونا سے مزید 6 اموات، 556 نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد ہو گئی

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے مزید 556 کیسز رپورٹ ہوئے اور 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51141 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 556 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 6 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28933 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 95933 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10184 ہے۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی شرح 1.08 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 479 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 56816 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri