سردار خان نیازی
پاکستان نے وہ کام کر دیا جو کوئی اور نہ کر سکا۔ پاکستان نے وہ کام کیا جو اقوام متحدہ نہ کر سکی۔ پاکستان نے آگ پر پانی ڈال دیا ۔ پاکستان نے آتش فشاں ٹھنڈا کر دیا ۔ پاکستان نے تیسری جنگ عظیم سے دنیا کو بچا لیا ۔
پاکستان نے دنیا کو ایک بہت بڑی تباہی سے محفوظ کر دیا۔ پاکستان اس وقت اس خطے کا محسن ہے۔ پاکستان اس وقت اس ساری دنیا کے لیے خیر کا پیغام لے کے کھڑا ہے ۔ پاکستان نے وہ ذمہ داری ادا کی جو دنیا کی ذمہ داری تھی ۔ پاکستان نے وہ بوجھ اٹھایا جو دنیا کا بوجھ تھا ۔ اس غیر معمولی کامیابی پر پاکستان کی پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے اور اس غیر معمولی کامیابی پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف صاحب ، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر صاحب اور اسحاق ڈار صاحب اور ان کی ساری ٹیم مبارک کی مستحق ہے۔وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت نے پاکستان کو ایک ایسی خوشی دی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ پاکستان کی سفارتی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
آج سے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور پاکستان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔ پاکستان اس غیر معمولی مذاکراتی مجلس کا میزبان ہے۔ پاکستان نے غیر معمولی محنت ،حکمت و بصیرت سے یہ جنگ بندی کرائی ہے اور اب امید ہے کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں یہ جنگ بندی مستقل ہو جائے گی۔ اس خطے میں امن آئے گا ، خوشحالی آئے گی اور اس خطے کے اوپر سے جنگ کے سائے ٹل جائیں گے۔
پاکستان شروع سے ہی خیرخواہی کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ پاکستان کا معاملہ یہ تھا کہ ایک طرف ایران تھا جو ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہمارا پڑوسی ہے، ہمارا بھائی ہے ۔ دوسری طرف سعودی عرب تھا ۔ ہمارا بھائی ہے، ہمارا محبت کا تعلق ہے، ہمارا عقیدت کا تعلق ہے، ہمارا احترام کا تعلق ہے۔
پاکستان کے لیے یہ بہت پریشان کن بات تھی کہ ان دونوں میں لڑائی ہو۔ پاکستان ہر قیمت پر اس لڑائی کو ٹالنا چاہتا تھا۔ ایران امریکہ کی جنگ بھی جاری تھی، وہ بھی ظاہر ہے کہ پریشان کن تھی لیکن اس سے بھی زیادہ پریشان کن بات یہ تھی کہ ایران اور سعودی عرب آپس میں لڑ پڑیں، اس لیے پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی کہ یہ جنگ ٹالی جائے پاکستان اس میں کامیاب رہا، پاکستان کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
ابھی کچھ وقت پہلے تک کہا جاتا تھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیا ہے لیکن آج پاکستان دنیا کا محور بن چکا ہے۔ آج پاکستان جنوبی ایشیا کا مرکز و محور ہے اور آج پاکستان مشرق وسطی کے معاملات کو قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے حل کر رہا ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں زیر بحث ہے بلکہ اس کے کردار کی تحسین کی جا رہی ہے۔
اس وقت صورتحال یہ ہے کہ سیاسی قائدین ہوں، صحافتی شخصیات ہوں، اہل دانش ہوں دنیا بھر میں ہر سطح پر پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کی تعریف ہو رہی ہے۔
پاکستان نے پہلے اپنے آپ کو عسکری قوت کے طور پر منوایا جب بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور شکست دی۔ آج پاکستان نے اپنے آپ کو سفارتی سطح پر ایک مدبر کے طور پر منوایا۔ یعنی پاکستان اس وقت ایک ایسی ایٹمی قوت ہے جو انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کے امن کے لیے کوشاں ہے۔
پاکستان کا یہ کردار مثالی اور غیر معمولی ہے ۔ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کا ضامن ہے ۔ پاکستان مشرق وسطی میں امن کا ضامن بلکہ پاکستان دنیا بھر میں امن کی کوششیں کر رہا ہے اور جو قوتیں کہتی تھیں کہ پاکستان تنہا ہو گیا ہیں وہ اب حیران و پریشان کھڑی ہیں کہ پاکستان تنہا تو نہیں ہوا بلکہ پاکستان تو دنیا کی سفارتکاری کا مرکز بن چکا ہے۔
بھارت کی فرسٹریشن اس وقت دیکھنے والی ہے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر بدخواہ کی فرسٹریشن دیکھنے والی ہے لیکن جو پاکستان کے دوست ہیں جو پاکستان کے خیرخواہ ہیں وہ خوش ہیں۔
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے اندر یہ صلاحیت ہے کہ وہ سب کو بٹھا سکے ، ہر فریق کو بٹھا سکے، ہر فریق کے ساتھ بات کر سکے۔ ایک زمانے میں یہ حیثیت سوئٹزرلینڈ کو حاصل تھی آج یہ حیثیت پاکستان کو حاصل ہو گئی ہے ۔ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو بیک وقت چین سے بھی بات کرتا ہے امریکہ سے بھی بات کرتا ہے ۔ جس کی دونوں طرف عزت ہے جس کی بات دونوں طرف سنی جاتی ہے۔ اسی طرح پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ایران سے بھی بات کر سکتا ہے اور سعودیہ سے بھی بات کر سکتا ہے اس کے دونوں سے اچھے تعلقات ہیں اس کا دونوں میں احترام پایا جاتا ہے۔ وہ دونوں کے ساتھ خیرخواہی کے جذبات رکھتا ہے۔
پاکستان اس وقت اپنی اس خوبی کی بنیاد پر دنیا میں ممتاز کھڑا ہے۔ دنیا میں منفرد حیثیت کا حامل ملک ہے اور کوئی ملک ایسا نہیں ہے۔
دنیا اس وقت تقسیم ہو چکی ہے ۔ کوئی ایک ملک کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات ہیں تو دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں۔ کوئی ایک کے ساتھ بہت قریب ہے تو دوسرے سے بہت دور ہے۔ کسی کا ایک کے ساتھ بہت دوستانہ تعلق ہے لیکن دوسرے کے ساتھ اس کی دشمنی جیسے معاملات ہیں ۔ یہ صرف پاکستان ہے جو تنی ہوئی رسی پہ چلا لیکن اس نے اپنا توازن نہیں گنوایا ۔ چنانچہ آج پاکستان ایران کے لیے بھی خیرخواہی ہے، پاکستان سعودی عرب کے لیے بھی خیرخواہی ہے ۔ پاکستان امریکہ کے لیے بھی خیرخواہی ہے ۔ پاکستان سب کو بٹھا سکتا ہے۔ سب کو بٹھا رہا ہے اور سب کو اعتماد ہے کہ ہاں یہ وہ ملک ہے جس کے ہاں جا کر ہم بات کر سکتے ہیں، یہ وہ ملک ہے جس کی بات ہم سن سکتے ہیں اور یہ وہ ملک ہے جس کی بات پر ہمیں بھروسہ ہے۔
اب پاکستان عسکری طور پر بہت بڑی قوت ۔ اب پاکستان سفارتی طور پر بہت قوت ہے یہ ایک سرخرو پاکستان ہے۔ یہ ایک پر اعتماد پاکستان ہے۔ یہ ایک توانا پاکستان ہے ۔ اٹلی کے سابق وزیراعظم نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان کو نوبل انعام دیا جائے کیونکہ پاکستان نے تیسری جنگ عظیم سے دنیا کو بچایا ہے۔
پاکستان زندہ باد

