پاکستان خاص خبریں

پاکستان کا جنوبی کوریا کے ساتھ افرادی قوت کی برآمد کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پاکستان کا جنوبی کوریا کے ساتھ افرادی قوت کی برآمد کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پاکستان کا جنوبی کوریا کے ساتھ افرادی قوت کی برآمد کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں
مفاہمتی یادداشت پر دستخط وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری اور پاکستان میں کوریا کے سفیر سہ سنگپی نے ایک پروقار تقریب کیے،یادداشت کا مقصد ایمپلائمنٹ پرمٹ سکیم (EPS) کے تحت کوریا کو پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کو مزید بڑھانا ہے، وزارت روزگار و محنت کوریا اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے درمیان ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم کے نفاذ کے لیے یادداشت کو تجدید کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ آج کا یادداشت ایک تاریخی ہے جو جنوبی کوریا اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گےپاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر کوریا کی حکومت اور کوریا کے سفیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں مختلف ممالک کو پاکستانی افرادی قوت کی برآمدات کو مزید بڑھانے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں سمندر پار پاکستانیز ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اب تک دس ہڙار پاکستانیوں کو روزگار کے لئے کوریا بھیج چکے ہیں، اس وقت جنوبی کوریا میں پاکستانی ورکرز کو صرف مینوفیکچرنگ سیکٹر میں بھیجا جا رہا ہے دیگر شعبوں میں بھی پاکستان کے پاس کافی افرادی قوت موجود ہے جو ہم کوریا بھیجا چاہتے ہیں دونوں ممالک دیگر شعبوں زراعت، خدمات، ماہی گیری اور خاص طور پر آئی ٹی میں پاکستانی افرادی قوت کی برآمد پر متفق ہیں،‏‎ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) واحد سرکاری ادارہ ہے جو پاکستان میں اس روزگار کے نظام کو نافذ کرنے کا مجاز ہے ‏‎ اس وقت او ای سی کورین لینگویج ٹریننگ پاکستان میں کورین لینگویج کا سب سے شاندار ٹریننگ سنٹر بن گیا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri