Site icon Daily Pakistan

پاکستان کشمیر کا ایک لازمی فریق ہے ، اے ایس دولت

پاکستان کشمیر کا ایک لازمی فریق ہے ، اے ایس دولت

بھارتی خفیہ ادارے ”ریسرچ اینڈ اینالائسز ونگ“ (را) کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ گو کہ اس دفعہ میں کچھ اتنا خاص نہیں تھا تاہم اس سے ایک کشمیری کو تھورا سا وقار حاصل تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اے ایس دولت نے راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دلیل دی تھی کہ ہمیں دفعہ 370 کو ختم کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ کشمیری سب سے مہربان ، نرم مزاج اور اچھے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے میرواعظ عمر فاروق سمیت بہت سے کشمیری رہنماؤں سے بات کی ہے جنکا کہنا ہے کہ بھارت نے ہم سے کبھی سچ نہیں بولا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا ایک لازمی فریق ہے۔

Exit mobile version