Site icon Daily Pakistan

پاکستان کے دورہ پر آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کے دورہ پر آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

رواں برس نومبر کے آخر میں پاکستان کے دورہ پر آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق بین سٹوکس کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ہیری بروک، جیمی اوورٹن، زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی رابنسن، کیٹن جیننگز، لیام لیونگسٹون، جیمز اینڈرسن، اولی پوپ، ویل جیکس، مارک ووڈ، جو روٹ، وکٹ کیپر بین فوکس اور جیک لیچ شامل ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آمد سے قبل لائنز کے خلاف 3 روزہ پریکٹس مقابلہ ابوظہبی میں کھیلے گی، مقابلہ 23 سے 25 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Exit mobile version