Site icon Daily Pakistan

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے

پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں، بینکنگ میں جدت لا کر معیشت کو فروغ دے سکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی قسط کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کے بیل آٹ پیکج کی پہلی قسط موصول ہوئی تھی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی قسط 760 ملین SDR پر مشتمل ہے جس کی مالیت 1.26 بلین امریکی ڈالر بنتی ہے۔

Exit mobile version