اسلام آباد: تاشقند میں بین الاقوامی سرمایہ کاری فورم کے دوران مختلف ممالک نے ازبکستان میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔تاشقند انٹرنیشنل انویسٹمنٹ فورم نے اپنے اعلامیے میں پاکستان اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔جمہوریہ ازبکستان کے نائب وزیراعظم جمشید خدجایف نے کہا ہے کہ علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان سے خطے میں اقتصادی اور تجارتی انضمام کو تقویت ملے گی۔تاشقند میں دوسرے تاشقند بین الاقوامی سرمایہ کاری فورم میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت اسلامی بینک اور دیگر سرمایہ کاری گروپوں نے ازبکستان میں مختلف شعبوں میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دنیا
پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعاون چاہتے ہیں، ازبکستان
- by Daily Pakistan
- مئی 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 462 Views
- 2 سال ago