پاکستان کھیل

پاک برطانیہ کرکٹ میچ کے لیئے /پارکنگ و ٹریفک پلان جاری

پاک برطانیہ کرکٹ میچ کے لیئے /پارکنگ و ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا پاک برطانیہ کرکٹ میچزکے حوالے سے شائقین کرکٹ اور شہریوں کےلئے پارکنگ ڈائیورشن پلان جاری۔پاک برطانیہ کے مابین کل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا۔ کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 432اہلکارڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے شائقین کرکٹ کےلئے 2جگہوں کو پارکنگ کےلئے مختص کیا گیا ہے۔
پہلی پارکنگ سول ایوی ایشن گراﺅنڈ جبکہ دوسری پارکنگ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز5thروڈپر ہو گی ۔ٹریفک پولیس کے مطابق شائقین کرکٹ کو پارکنگ سٹینڈ سے کرکٹ سٹیدیم تک شٹل سروس کی سہولت مہیا کی جائے گی کرکٹ ٹیموں کی روانگی اور واپسی کے وقت مری روڈ کو فیض آباد سے ڈبل روڈ تک مکمل طور پر بند کیا جائے گا اس دوران اسلام آباد سے آنیوالی ٹریفک کو فیض آباد سے ایکسپریس وے کی جانب موڑا جائے گا راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو سید پورروڈکیطرف ڈائیورٹ کیا جائے گا دوران میچ اسٹیڈیم روڈ کو 9thایونیو چوک سے ڈبل روڈ تک دونوں اطراف سے مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔اسلام آباد 9thایونیو سے آنے والی ٹریفک کو فیض آباد ایکسپریس وے اور IJPروڈ کیطرف موڑا جائے گا راولپنڈی سے ڈبل روڈ 9thایونیواسلام آباد جانیوالی گاڑیاں فیض آباد سے اسلام آباد داخل ہو سکیں گیں شائقین کرکٹ و شہریوں کی سہولت کےلئے پارکنگ و متبادل راستوں کے متعلق شاہراہوں پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز اور ریڈیو اسٹیشن 88.6پر ٹریفک صورتحال کے متعلق لمحہ با لمحہ آگاہی فراہم کی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri