پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماں عمر ایوب، اسد قیصر اور زرتاج گل کی ضمانت منظور کر لی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔اس سے قبل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور زرتاج گل نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔پی ٹی آئی رہنماں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر رہنماں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتظامیہ نے اجلاس میں تاخیر پر رہنماں کے خلاف مقدمات درج کر رکھے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، درخواست گزاروں کی گرفتاری کا خدشہ ہے، ضمانت دی جائے تاکہ وہ پیش ہو سکیں۔
پاکستان
جرائم
پشاور ہائی کورٹ: عمر ایوب، اسد قیصر اور زرتاج گل کی ضمانت منظور
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 259 Views
- 3 مہینے ago