Site icon Daily Pakistan

پنڈت کی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان جلد علیحدگی کی پیشگوئی

پنڈت کی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان جلد علیحدگی کی پیشگوئی

پنڈت کی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان جلد علیحدگی کی پیشگوئی

پنڈت جگن ناتھ گروجی نے بالی ووڈ کی مشہور اداکار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان جلد علیحدگی کی پیشگوئی کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا پر تقریبا ایک سال سے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں لیکن ابھی تک اس جوڑی کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ حال ہی میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات میں بھی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے الگ الگ شرکت کی، ابھیشیک بچن اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ہمراہ جبکہ ایشوریا رائے بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ اکیلے آتی نظر آئیں۔ اب مشہور بھارتی پنڈت جگن ناتھ گروجی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فنکاروں کے درمیان تعلق میں ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ نہیں جانتے اور دونوں کی کنڈلیاں اس رشتے پر منفی اثر ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم نجوم کے مطابق ان دونوں کی شادی کا زیادہ چلنا مقدر نہیں ہے لیکن یہ جوڑی بیٹی آرادھیا کی محبت میں اب تک ایک ساتھ رہے۔جگن ناتھ گروجی نے کہا کہ اس جوڑی کے درمیان جلد علیحدگی ہوسکتی ہے اور اس کی وجہ محبت کی کمی ہے لیکن علیحدگی کے بعد بھی ان دونوں کے درمیان احترام اور دوستی کا رشتہ برقرار رہے گا۔

Exit mobile version