پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔فاسٹ بولر پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے ہیں، انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اسپیشلسٹ سے مشورہ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا جس کے بعد فاسٹ بولر کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب شروع کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں خرم شہزاد نے 22 اور دوسری اننگ میں 16 اوورز کرائے تھے، انہوں نے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔