اسلام آباد: پی ٹی آئی نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا۔ عمران خان کی ہدایت پر لاہور میں دفعہ 144 کے نفذ کیخلاف درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے پنجاب حکومت دفعہ 144 کا نفاذ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیرا 14 کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت پی ایس ایل میچ کو جواز بنا کر ریلی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے۔
پاکستان
خاص خبریں
پی ٹی آئی نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا
- by Daily Pakistan
- مارچ 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 574 Views
- 2 سال ago