پی ٹی آئی کا پنڈی میں پاور شو، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے، کچھ دیر میں خطاب ہوگا سابق وزیراعظم عمران خان راولپنڈی میں جلسہ گاہ پہنچ گئے۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے کا آغاز ہوگیا ہے اور رہنماؤں کا خطاب جاری ہے۔ جلسے کا مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگایا گيا ہے۔عمران خان بھی راولپنڈی میں جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں اور کچھ دیر میں خطاب کریں گے۔سابق وزیراعظم واکر کے ذریعے چلتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے۔جلسہ گاہ آمد سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے ہیلی کاپٹر سے جلسہ گاہ کا جائزہ لیا جبکہ عمران خان جلسے کے لیے چارٹر طیارے سے لاہور سے اسلام آباد پہنچے
اسلام آباد انتظامیہ نے عمران کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں لینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔پولیس حکام تحریری طور پر تحریک انصاف کی قیادت کو کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کیلیے بُلٹ پروف روسٹرم یقینی بنایا جائے،عمران خان بُلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں
پاکستان
پی ٹی آئی کا پنڈی میں پاور شو، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے کچھ دیر میں خطاب ہوگا
- by Daily Pakistan
- نومبر 26, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1086 Views
- 2 سال ago